لاڑکانہ، متعدد شہریوں اور ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن

305

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لاڑکانہ کی کورونا ویکسین ٹیم کے ہمراہ شہر کے اسٹیشن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واقعہ کاروباری مراکز اور ہوٹلوں کا دورہ کرکے ویکنسیشن کے متعلق تفصیلات معلوم کیں، جہاں متعدد شہریوں اور ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائی گئی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کاروباری حضرات اور ملازمین کے لیے کورونا ویکسینن لازمی ہے جس کے لیے آج شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور ہوٹلز کا دورہ کرکے ویکسینیشن عمل کا آغاز کیا گیا۔