سانگھڑ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی منتخب قیادت نے سانگھڑ میں وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ اور نا اہل وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی ایم این اے نوید ڈیرو اور سابقہ ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالستار راجپوت اور ملک ذوالفقار روشن کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ جھول سے رانا عبدالستار راجپوت کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ سانگھڑ دھرنے میں پہنچا ۔ایم این نوید ڈیرو نے کیریو ہاؤس سے ریلی نکالی جس میں پیپلز پارٹی کے جیالوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کی منتخب قیادت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ منتخب نمائندوں اور دیگر جن میں ملک ذوالفقار روشن کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل، گیس، بجلی سمیت ہر چیز کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔ ڈالر میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سے احتجاج کی کال پر سانگھڑ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کیخلاف سانگھڑ پریس کلب کے سامنے جیالوں کا احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں پیپلز پارٹی کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامرہ، منتخب ایم این اے نوید ڈیرو ایم پی ای شاہد خان تھہیم، ملک ذوالفقار روشن سمیت ہزاروں کی تعداد میں جیالے موجود تھے۔ دھرنے میں شامل جیالوں کی وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کو ٹارگٹ کیا گیا۔ این ایف سی ایوارڈ کا مقررہ حصہ نہ ملنا بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ وفاق کی جانب سے عوام پر مہنگائی کا طوفان لایا گیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھا دیتے ہیں، ارسا کا ادارہ بنا تو ضرور ہے پر پانی کی تقسیم میں سندھ کے پانی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے وعدہ تو روزگار دینے کے کیے تھے پر وفاقی اداروں سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جو ناانصافی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے وسائل پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی، اب وقت آگیا ہے کہ اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نیازی حکومت کو گھر بھیج کر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے دھرنے میں خواتین اور جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔