داعش کو منظم ہونے کا موقع نہیں دیں گے‘ ایرانی صدر

93

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحد پر داعش کو منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق تاجکستان کے دورے کے اختتام پر انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو سرحد پر منظم ہو کر خطے کے دیگر ممالک پر حملے کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اگست میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے باعث فکر ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان 900کلومیٹر طویل سرحد ہے۔