لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولا داد کی حدود گاؤں محمد امین جکھرانی میں معمولی بات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریفان خاتون، گل بانو، دو بچوں ذموران اور ناہیدہ نوتکانی کو شدید زخمی کردیا۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمی خواتین اور بچوں کو ورثا کی جانب سے لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمیوں کے ورثا نے بتایا کہ کوڈرانی برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہمارے دو خواتین اور دو بچوں کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔