اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی دینے پر غور سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش کا یکطرفہ فیصلہ پاکستان میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کی توہین ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندوں کوخوش کرنے کی وزیراعظم کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انھیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔