راولپنڈی (آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان اثاثہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے اپناکرداراداکریں،مشکلات اورقربانیوں کے ساتھ ملک میں امن اورترقی کی بنیادرکھی،اب نوجوان ملک کونئی بلندیوں پرلیجانے کے لیے آگے آئیں۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکادورہ کیا ،جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے چانسلرگورنرپنجاب چودھری محمدسرور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آ رمی چیف نے فا رغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اورمیڈل تقسیم کیے۔آرمی چیف نے ا ساتذہ اورانتظامیہ کی کارکردگی کوسراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہناتھا کہ گورنمنٹ کالج نے ہمیشہ عالمی سطح پرتعلیم وترویج میں حصہ لیا۔نوجوان قائداعظم کے وژن کے مطابق سخت محنت کواپنااصول بنائیں۔