نوابشاہ،وفاقی حکومت کے اقدامات کے خلاف جیالوں کا احتجاج

140

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد کے جیالوں کا وفاقی حکومت کے عوام اور سندھ دشمن اقدامات کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج اور دھرنا ،جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ملک میں
کنڑول جمہوریت رائج ہے۔ پیپلزپارٹی بلاول کی قیادت میں جلد حقیقی جمہوریت بحال کریگی۔ نواب شاہ کے عوام نیازی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج ہے، نیازی کہتا تھا پیڑول،گھی،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لو وزیراعظم کرپٹ ہے، کابینہ کرپٹ ہے، عمران نیازی کو آج ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی پر استعفا دے دینا چاہیے۔ احتجاج سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمن غلام قادر چانڈیو، عاشق زرداری،سید عاطف زیدی،رئیس حیات کاکے پوٹاودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔