اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر وزارت چھوڑنے کی بات کبھی نہیں کی ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاو آنا چاہیے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر وزارت چھوڑنے کی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاو آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، ہم نے کہا کہ پاکستان میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں ہیں۔