توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری نے بریت کی درخواست دائر کردی

173

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی،جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43گواہان میں سے 21گواہان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔