لاہور: سراج الحق نے حکومت کی جانب سے ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے درعمل میں کہا ہے کہ ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں 13 بار ادویات کی قیمتیں بڑھیں۔
سراج الحق نے کہا کہ انسولین اور اینٹی بائیوٹک کی قیمتیں 100 سے 300 فیصد تک بڑھیں،3 سال میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت وہی ہونی چاہیے جس کا پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا، مہنگائی اور غربت نے کروڑوں لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کردیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر کیا گیا ہے۔
اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برخلاف اضافہ کردیا۔