پشاور،وزیر اعلیٰ ہاﺅس اور سیکرٹریٹ میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی

89

پشاور( آن لائن )خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع وزیراعلیٰ ہاﺅس اور سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس پابندی کا اعلان خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے ذریعے کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہا ﺅس اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اور مہمانوں کو مین گیٹ پر لازمی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہو گا۔