فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے بزرگ رکن وسابق امیر شہر مرزا عبدالحمید انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم اوائل عمری ہی سے جماعت اسلامی سے وابستہ
تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی جماعت اسلامی کے کاز کے فروغ اور پاکستان میں اسلامی نظام کی جدوجہد میں گزاری۔ انہیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ، رائے اکرم کھرل، سلیم سرور، انجم اقبال بٹ، شیخ مشتاق، میاں طاہر ایوب، اجمل بدر سمیت جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنوں، عمائدین شہر اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔