لاڑکانہ ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کی کھلی کچہری

78

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس لاڑکانہ میں ریجنل ڈائریکٹر محتب لاڑکانہ فرحاد بیگ ڈہر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کی جس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ضمیر حسین کھوکھر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر عبدالحفیظ دیدڑ، مظفر حسین کھوکھر، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر غلام مصطفی راجپوت نے شرکت کی، جہاں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مرد و خواتین نے اپنی شکایت ریجنل ڈائریکٹر کو پیش کی جس پر انہوں نے فوری طور محکمہ خزانہ لاڑکانہ کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی۔