ہاکی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع

173

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔سیکرٹری پی ایچ ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چیف آف نیول ہاکی ہاکی ٹورنامنٹ 21ستمبر سے کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ اس کے بعد 30 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ شروع ہورہی ہے۔ اس لیے رواں ماہ فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوں گے۔سینٹرل کنٹریکٹ لینے والے 12کھلاڑیوں کو دوسرے ماہ بھی معاوضہ ملے گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق ہاکی ایونٹس کے بعد اکتوبرمیں فنٹس ٹیسٹ کے لیے لڑکوں کو بلایا جائے گا۔ کوویڈ صورتحال بہترہونے پرانٹرنیشنل ایونٹس کی تیاریوں کے لیے سینئر اور جونئیرٹیموں کے کیمپ بھی اکتوبر میں پلان کررہے ہیں۔ دسمبرمیں جونئیرہاکی ورلڈ کپ ہونا ہے۔ اس کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی شیڈول ہے، ان دونوں ایونٹس کی ری کنفرمیشن ہونے پرہی کیمپ لگانے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔