چیف الیکشن کمشنر کی شریف خاندان سے قربت ہے،اعتزاز احسن

165

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو وزرا کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو ایک دشواری ہے کہ وہ معیشت جو سڑکوں پر ہے ، جو محلوں میں ہے، جو دیہات میں ہے، اس کی زبوں حالی کا حکومت کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔عمران خان کو سب سے زیادہ مشکل مہنگائی اور بے روزگاری سے ہوگی جو اصل اپوزیشن ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ایسے کسی شخص کے خلاف بینچ میں بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جو نواز شریف یا شریف خاندان کے خلاف ہے کیونکہ ا±ن کی شریف خاندان سے کافی قربت ہے۔ ایسے میں چیف الیکشن کمشنر کو گریز کرنا چاہیے۔اعتزاز احسن نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنے والے وزرا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی عقل پر شک ہے، یہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو ان کے خود ہی مخالف ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بھی بولنے کا بہت شوق ہے ، شکر ہے ا±ن کو وزارت داخلہ میں جا کر اشارے ملے ہیں کہ اتنی زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔ وزرا خود باتیں کر کر کے پاکستان مخالف قوتوں اور دشمنوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونا مسئلہ نہیں ہے لیکن چونکہ ابھی تک الیکشن کمیشن کا بینچ مکمل نہیں ہے ، تو ان کے خلاف نہ تو ٹرائل ہو سکتا ہے نہ ہی سزا دی جا سکتی ہے۔