عدلیہ قانون سے بالاتر نہیں،اثاثوں کا جواب دینا ہوگا،اسد عمر

287
اسلا م آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پاک چائنا سینٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہعدلیہ قانون سے بالاتر نہیں‘اثاثوں کا جواب دینا ہوگا۔جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں، یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے توقانون سازی ہوگی، عدلیہ حکومتی اثر رسوخ سے آزاد ہو سکتی ہے مگر قانون سے بالاتر نہیں، عدلیہ کوبھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا، فواد چودھری کو میڈیا کی آزادی کا علمبردار ہونا چاہیے،ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، ذاتی مفادات نظرانداز کرکے حکومت اور اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ ہربل پراپوزیشن سیاست کھیل رہی ہے،اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے حکومت کو ہرجگہ تنگ کرتی ہے،جوالیکشن ہارتا ہے دھاندلی کا الزام لگاتا ہے، ای وی ایم کا سن کراپوزیشن کو ہارٹ اٹیک ہونے لگا ہے، اپوزیشن چاہتی ہے سسٹم ایسا ہو جس میں کرپشن اوردھاندلی ہو،جمہوریت کو ڈسٹرب کرنے والے دن چلے گئے،نہیں سمجھتی کوئی بھی فورس جمہوریت کو ڈسٹرب کرے گی،ہمارا وژن2نہیں ایک پاکستان ہے۔