اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ضلع اسلام آباد کی نائب ناظمہ ساجدہ نسرین کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد، رکن مرکزی شوری زبیدہ اصغر،ناظمہ ضلع اسلام آباد نصر ت ناہید،نائب ناظمہ شمالی پنجاب نزہت بھٹی اور مر حومہ کے اہل خانہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے سکینہ شاہد نے کہا ساجدہ نسرین جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھیں۔ مر حومہ نے اپنی 44 سالہ زندگی میں نظم و ضبط کی پابندی اور اقامت دین کی جدوجہد کی مثال قائم کی اور کم عمری ہی سے تحریک کے کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔