سرگودھا: عدالت عظمیٰ کا ایک سال سے لاپتا لڑکی کو  بازیاب کرانے کا حکم

160

اسلام آباد (آن لائن ) عدالت عظمیٰ نے سرگودھا سے ایک سال سے لاپتا لڑکی ثوبیہ بتول کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سرگودھا پولیس لڑکی کو تلاش کرکے معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ لڑکی کو گمشدہ ہوئے ایک سال ہوگیا، پولیس آرام سے بیٹھی ہے، پولیس بازیابی میں ابتک ناکام کیوں ہوئی، لڑکی کا بازیاب نہ ہونا پولیس کی غیر ذمے داری اور مس کنڈیکٹ ہے۔ عدالت عظمی نے ایس ڈی پی او سرگودھا سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔