سکھر (نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھر ڈویژن کی طرف سے رْفقاء و کارکنان کیلیے تین روزہ سالانہ تربیت گاہ بعنوان الہدی 17,18,19 ستمبر (جمعہ، ہفتہ، اتوار ) بمقام حرا پبلک اسکول سکھر میں منعقد ہوگی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنوعاقل حفظ الرحمن نے بتایا ہے کہ تربیت گاہ میں آٹھویں جماعت سے لیکر ہائے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے عام طلبہ بھی شریک ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چونکہ طلبہ ہی کسی قوم و ملت، ملک و وطن کا مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں کو آگے بڑھ کر زندگی کے تمام معاملات کی باگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے۔ اگر ان میں دینِ اسلام کا صحیح فہم پیدا کیا جائے اور وہ دین کے جامع تصّور سے آشنا ہوجائیں، زندگی کے حقیقی مقصد کو پہچان لیں اور خوفِ خدا اور خوفِ آخرت انکے دل میں گھر کر جائے تو یقیناً زندگی کی گاڑی کو صحیح راستے پر لایا جاسکتا ہے۔رشوت، دھوکہ، وعدہ خلافی، میرٹ کا قتل عام، خیانت، چوری، کرپشن اور تمام برائیوں کا سدِباب بھی اسی طرح ممکن ہو سکتا ہے،جمعیت انہیں مقاصد کو لیکر طلبہ میں کام کر رہی ہے اور معاشرے کو صالح افراد بہم پہنچانے کیلیے طلبہ کی ذہنی و فکری تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔اس لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی تربیت گاہ کا انعقاد ہوگا، رابطے کیلئے مندرجہ ذیل نمبروں پر کال کرکے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ، برائے رابطہ سکھر مقام بردار اسماعیل مغل 0331-3365049، ضلع گھوٹکی برادر محمد زمان گھمرو 0301-3102241 ،ضلع خیرپور برادر حافظ زاہد حسین سہتو0321-9716543،ضلع سکھر برادر محمد سبحان گھمرو 0302-1529513 ، سرکل مصعب بن عمیر ؓ برادر ارشد علی گھمرو 0304-3638592۔