شیخ رشید سے شامی ناظم الامور کی ملاقات‘باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

82

اسلام آباد‘لاہور (آن لائن‘ نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں شام کے ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور اسلامی بھائی چارہ ہے۔شام کے شہریوں کے لیے ویزا کے حصول میں سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر شامی ناظم الامور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔علاوہ ازیں مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکر کو ہراساں کرنے کے کیس میں 2 ملز موں کی عبوری ضمانت میں23 ستمبر تک توسیع جبکہ2ملزموں کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی ۔