عدالت عظمیٰ: لیبر یونین کا ریفرنڈم رکوانے کیلیے اپیل ریفرنڈم کے بعد سنی جائے گی

88

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) لیبر یونین کا ریفرنڈم رکوانے سے متعلق دائر اپیل پر سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت عظمیٰ نے سی ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم کرانے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 17 ستمبر کو سی ڈی اے لیبر یونین کے ریفرنڈم ہونے کے بعد لیبر یونین کی جانب سے دائر اپیل سنیں گے۔