سکھر، فٹنس سرٹیفکیٹس نہ رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ایکشن، 90 گاڑیوں کے چالان

56

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس نہ رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے کے9اضلاع میں کارروائیاں کرکے90گاڑیوں کے چالان اور 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے مطابق مسافروں کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بھی چیک کیے جارہے ہیں۔