ٹھٹھہ، شہلا رضا اور نایاب لغاری 15 ستمبر کو کھلی کچہری منعقد کریںگے

253

ٹھٹھہ (ہینڈ آئوٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبائی وزیر برائے محکمہ ترقی نسواں شہلا رضا اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری 15 ستمبر 2021ء صبح 11 بجے جیم خانہ مکلی میں کھلی کچہری منعقد کرکے ضلع ٹھٹھہ کے عوام کے مسائل سنیں گے۔ عوام سے کھلی کچہری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔