ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) غلام اللہ شہر میں واٹر کورس پر قبضے کیخلاف آبادگار وں کا احتجاج انصاف کا مطالبہ ۔غلام اللہ شہر کے قریب آر 12 واٹر کورس پر بااثر افراد کی جانب سے کیے گئے قبضے کیخلاف غلام اللہ شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ آبادگار رہنمائوں گل حسن درس، ابراہیم کانھ، غلام درس، احمد درس، علی محمد کاتیار، محمد درس، وڈیرو عبدالرحیم کاتیار، یارمحمد، یعقوب، نوید درس اور دیگر کی سربراہی میں ہوا جس میں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساکرو برانچ میں نکلنے والے سروے واٹر کورس آر 12 پر بااثر افراد نے آبپاشی محکمہ کے عملداروں کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے پکی جگہیں بنانا شروع کردی ہیں جسکی وجہ سے ہمیں واٹر کورس کی کی صفائی کرنے میں سخت مشکلات پیش آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کورس آبپاشی دفتر غلام اللہ کے پاس سے گزرتا ہے ہم نے ایسی شکایتیں ایس ڈی او آبپاشی غلام اللہ کو لکھ کر دی تھیں مگر اسکے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کمشنر حیدرآباد ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر واٹر کورس پر ہونے والے قبضے کو ختم کراکر آباد گاروں کو پریشانی سے بچائیں ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔