ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سوئی گیس کے برطرف ملازمین کا ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی۔ سوئی گیس کے برطرف ملازمین کا ٹھٹھہ شہر میں برطرفی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ، اور نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرہ میں جاوید غنی مین، ابراہیم خشک، اجمل ہاشمانی، اقبال کرنانی، سلیم قریشی، رشید جاکھرو، عزیز کھدائی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عوام کو روزگار دینے کا وعدہ کرتے ہیں دوسری طرف ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔ ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ برطرف ملازمین کے فیصلے پر نظرثانی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کریں۔