لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کی مارکیٹ تھانہ کی حدود امپائر روڈ نوحانی گلی میں چپس نہ دینے کے معاملے پر ملزم کامران شیخ نے چپس بیچنے والے محنت کش نوجوان فہیم قریشی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی سر میں گرم تیل ڈال دیا جس کے باعث محنت کش نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ملزم کامران شیخ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ بعد ازاں جھلس کر زخمی ہونے والے محنت کش نوجوان کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر جھلس کر زخمی ہونے والے محنت کش کے بھائی فیصل قریشی نے بتایا کہ بااثر تاجر کامران شیخ نے بھائی سے 20 روپے کے چپس مانگے جس پر بھائی نے انہیں بتایا کہ چپس تو نہیں جس پر کامران شیخ نے تعیش میں آکر بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے سر میں گرم تیل ڈال کر انہیں زخمی کردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچاکر انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر محمد کلیم ملک کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔