برلن (جسارت نیوز):مصر کی میار شریف نے لیکی مولی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام جرمنی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں مصر کی میار شریف نے اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، شریف کی جیت کا ا سکور 6-3 اور 6-2 رہا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔