ملتان ( آن لائن) ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ملتان میں وارڈ نمبر 4 میں ہونے والی پولنگ کے دوران 2 بار جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لائن توڑنے کے باعث جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق رش کے باعث ایک ووٹر لائن توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، ووٹرز کے جھگڑے سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں
ہوا۔اس کے بعد وارڈ نمبر 4 کے اسی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔پولیس نے ہاتھا پائی کرنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی حدود سے نکال دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔