ٹنڈو جام ڈگری کالج کا نوجوان ہاکی ٹیم کے لیے منتخب

158

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام ڈگری کالج کے طالب علم شایان علی ایجوکشن بورڑ کی ہاکی ٹیم کے لیے منتخب اور ازبکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ۔ اساتذہ اور ہاکی کے کھلاڑیوں کی مبادکباد۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج ٹنڈوجام کے شاگرداور حمید اللہ ہاکی کلب حیدرآباد کے کھلاڑی شایان علی کا پاکستان ایجوکشن بورڑ کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہوکر ازبکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے منتخب ہونے پرپروفیسر شوکت خانزادہ فزیکل ایجوکشن کے ڈائیریکٹرغلام مصطفی نعیم وحید نے کہا ہے کہ یہ ٹنڈوجام اور ان کے کالج کے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر اور معروف کھلاڑی اور کوچ ظفر سعید راجپوت نے ہاکی کے کھیل میں ٹنڈوجام کو سندھ کا گوجرہ قرار دیتے ہوئے کہا ٹنڈوجام کے بہت سے لڑکے انٹر نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن حکومت کی قومی کھیل پر عدم توجہ کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے انھوں نے کہا اگر کرکٹ کی طرح ہاکی پر توجہ دی جائے تو ہم پھر انٹرنیشنل سطح پر کھوئے اپنے اعزات کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں انھوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوجام میں جدید ہاکی کا گرائونڈ بنایا جائے جس میں اسٹرٹراف بچھائی جائے تاکہ ہاکی کے کھلاڑی عالمی سطح کے معیار کے مطابق تیار ہو سکیں۔