حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ش ب حیدر آباد کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کا قتل کیس چلانے کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پارٹی رہنمائوں ایڈووکیٹ پیرل مجیدانو، ستار بھٹی اور جمن شیخ سمیت دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بعد میں کارکنان علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو پاکستانی عوام کے بہادر لیڈر تھے، جنہوں نے کبھی خود کو ظالم کے آگے نہیں جھکایا۔ رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کو زرداری حکومت نے اپنے راستے سے ہٹایا ہے کیونکہ یہ زرداری کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور میر مرتضیٰ بھٹو قتل واقعے کو 25 سال گزر جانے کے باوجود اب تک کا انصاف نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کے میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل کیس چلا کر ان قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سر ے عام پھانسی دی جائے۔