لاڑکانہ ،معذورنوجوان نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر اپنی اسناد جلاڈالیں

320

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں آگانی سے تعلق رکھنے والا معذور نوجوان مایوسی کا شکار، مسلسل کوششوں کے باوجود معذور کوٹہ پر ملازمت نہ ملنے پر اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر جلا دیا، پولیو زدہ نوجوان شمس الدین بھٹو نے احتجاجاً تعلیمی اسناد سمیت ڈومیسائل اور پی آر سی بھی نذر آتش کر دیے۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے معذور نوجوان شمس الدین بھٹو نے کہا کہ بی ایس سی پاس اور 7 بچوں کا باپ ہوں، کرائے کے مکان میں رہتا اور بے روزگار ہوں، تین ماہ سے گھر کا کرایہ دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں اہل خانہ کا سامنا کیسے کروں، متعدد سرکاری محکموں میں معذور کوٹہ کے تحت اپلائی کر چکا ہوں تاہم ملازمت نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی تھی جنہوں نے آفس سپرنٹنڈنٹ سے ملنے کا کہا تاہم انہوں نے ملازمت دینے سے صاف جواب دے دیا، معذور ہوتے ہوئے بھی سخت محنت کر کے اپنی تعلیم بھی مکمل کی لیکن اب سیاسی سفارش نہیں کہ ملازمت مل سکے، معذور کوٹہ کے تحت ملازمت نہ دی گئی تو اب کی بار خود اہل خانہ کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہوں گا جس کی ذمے داری حکومت پر ہوگی۔