اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے ملاقات کی‘ بلاول زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور چودھری پرویز الٰہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔