نیشنل لیبر فیڈریشن گھوٹکی کا اجلاس

55

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ضلع گھوٹکی زون کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر شہزا و خان پنھیار کے ہوا۔ خصوصی ایجنڈا گھوٹکی زون کی آفس، ٹھیکیداری نظام کے خلاف جدوجہد، کم از کم سندھ گورنمنٹ کی طرف سے 25 ہزار روپے مقرر اور اداروں کی طرف سے عمل نہ کرنا۔ 5% جن اداروں کے ملازمین کو نہیں مل رہا۔ WE ٹرسٹ کی طرف سے ضلع گھوٹکی میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، ایگریمنٹ پر اداروں کا دیر سے عمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ خصوصی شرکت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راحب علی آزاد سومرو، نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گھوٹکی زون کے سینئر نائب صدر محمد عمر شر، جنرل سیکرٹری شبیر احمد بھٹی، نائب صدر دین محمد لکھن، سید جنگل شاہ، عبدالحفیظ لکھن، محمد صدیق گرگیج، شوکت علی، سید جاوید علی شاہ، محمد عاربی شر، غلام علی چانڈیواور دیگر شامل تھے۔