مسیحی ملازمین کو زیارت پر بھیجا جائے

65

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ 20 ستمبر سے قبل سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مقدسہ مریم آباد کی زیارت و سیالکوٹ کنونشن میں سرکاری خرچ پر معاہدے کے تحت بھیجنے کا بندوبست کیا جائے۔ اس سلسلے میں یونین ایگریمنٹ اور کونسل کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہم خیال لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری آصف اقبال، سینئر نائب صدر فرانسیس جلال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام اقبال اور نائب صدر امانت پیارا سے اپنے دفتر میں بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر یونین رہنما آصف اقبال نے مسیحی ملازمین کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا اور اس سلسلے میں ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے ملاقات کرکے اس مسئلے کو حل کروایا جائے۔ سید ذوالفقار شاہ نے انہیں زیارت مقدسہ مریم کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔