نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور ان کی پوری ٹیم نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے EOBI کے تنازعے پر ایمپلائر فیڈریشن کی جانب سے دائر پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ مزدور دوست ثابت ہوگا اور اس فیصلے سے بزرگ پنشنرز کو مالی فائدہ پہنچے گا۔ امید ہے کہ مالکان اس فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کریں گے۔