اسلام آباد 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا

522

ملک میں اسلام آباد 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی ہے جبکہ 71 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسینیشن کرنے والا ملک کا پہلا شہر ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سربراہ این سی او سی کے مطابق حکومت نے ویکسینیشن کے ابتدائی دنوں میں رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اب تک 5 کروڑ شہریوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے جبکہ 2 کروڑ سے زائد افراد ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے۔