سکھر، علماء مشائخ کونسل پاکستان کے صدر میاں مقصود احمد کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

147

سکھر (نمائندہ جسارت) علماء مشائخ کونسل پاکستان کے صدر میاں مقصود احمد نے بائی جی شریف پنوعاقل میں جنرل سیکرٹری علماء مشائخ کونسل پاکستان پیربرہان الدین عثمانی سے اورپنوعاقل میں میاں عبدالجبار گدی نشین درگاہ بائیجی شریف سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے پنوعاقل میں ممتازعالم دین مفتی جمیل احمد کورائی صدرعلما ء امن کمیٹی سندھ سے انکے مدرسہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حافظ عبدالرحیم حنفی امام جامع مسجدعیدگاہ پنوعاقل اور مقامی ذمے داران موجود تھے۔