لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے دو جعلسازوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاڑکانہ پولیس نے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر ملازمت کے جعلی آرڈر جاری کرنے اور اس بہانے بے روزگار شہریوں سے رقم بٹورنے والے گروہ کے اہم سرغنہ دو ملزمان محمد عیسیٰ ولد محمد موسیٰ عاربانی اور ملزم سجاد حسین ولد بشیر کھوسو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔