حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو آدم کے گوٹھ شہک خان مری کے رہائشی نور احمد مری، مندو خان مری اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2019ء سے ہمارے گوٹھ قریب قائم قلندری کاٹن فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی میں شدید اضافہ ہورہا ہے اورگوٹھ کے بچے بزرگ سانس کے مرض کا شکار ہورہے ہیں۔