وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے‘ مریم اورنگزیب

261

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے اور ان وفاقی وزرا کو عبرت کا نشان بنایا جائے‘ الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے ‘ وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے‘ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات دیے جائیں‘ جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا‘بولیں اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دیے جا رہے ۔ وفاقی وزرا کی الیکشن کمیشن کے خلاف پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دھاوا بولا گیا‘ الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کی گئیں‘ فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے۔