کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین حکومت کی اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو جلا نے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے اور عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود جمہوریت پسند لوگوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا ہے۔شازیہ مری کا کہناتھاکہ پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔