اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراءکیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے اور ان وفاقی وزرا کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے،وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے، الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات دئیے جائیں، جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا۔
ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے کرائے کے ترجمانوں نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہیں۔