نواب شاہ ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سندھ باب السلام اور محبت کی دھرتی ہے یہاں اولیا ءاللہ اور رہنماو¿ں نے اسلام کی بے لوث خدمت کی ہے ،سکرنڈ میں درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید منیر شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک میں زیادہ عرصہ جرنیلوں نے حکومت کی ہے ہماری سیاست کو جھوٹ اور مکاری کے سپرد کردیا گیا ہے، سندھ میں غربت ناچ رہی ہے،بے روزگاری ختم کرنے کے بجائے مرکزی حکومت لنگر خانوں اور مسافر خانوں کی جانب جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں تبدیلی نہیں آئی تو باقی 2سال میں کیا تبدیلی آئے گی۔ افغانستان میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور خطے میں اسلامی نظام کے لیے راہ ہموار ہوئی ۔ ہمارا ایمان ہے کہ اس ملک میں بھی اسلامی نظام ضرور آئے گااس موقع پر نائب جماعت اسلامی امیر پاکستان اسد اللہ بھٹو،امیر صوبہ محمد حسین محنتی ،ممتاز حسین سہتو ،راشد مکرم ودیگر بھی موجود تھے۔