کوئٹہ (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت کوئٹہ نے محکمہ خوراک بلوچستان میں کروڑوں روپے غبن کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 7 سال قید اور 29کروڑ 73لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ نیب حکام کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور احمد شاہوانی نے نیب بلوچستان کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی۔ عدالت نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پی آر سی کوئٹہ شکر خان کو7سال قید اور 29کروڑ 73لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل منتقل کرنے کے احکا مات بھی جاری کیے۔