اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پابندیاں لگانی ہیں تو خواتین نہیں مردوں پر لگائی جانی چاہئیں، حالیہ ہراسمینٹ کے کیسز کے بعد لوگوں میں شعور اور آگاہی دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، اینٹی ریپ بل کے تحت خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی،خصوصی عدالتوں میں 6ماہ کے اندر کیسز کے فیصلے ہوں گے۔