بلاول زرداری کے دورہ پنجاب نے مخالفوں کی چیخیں نکال دی

87

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)بلاول زرداری کے دورہ پنجاب نے مخالفوں کی چیخیں نکال دی، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں مرکز کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیر جان مری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین ایجنڈا موجود ہے پاکستان پیپلز پارٹی مستحکم پاکستان چاہتی ہے پاکستان کی غیور عوام بلاول زرداری کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے ہمارے وطن پاکستان اور اس کی عوام کو ہمیشہ پیپلزپارٹی نے مستحکم کیا پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا ہے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہو گئے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن اور مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں عام آدمی کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے ان شاء اللہ بہت جلد ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی جو ملک کی عوام کو ریلیف فراہم کرے گی کیونکہ بلاول کے دورہ پنجاب سے سلیکٹڈ حکمرانو کی چیخیں نکل رہی ہیں اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔