لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کھانا سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کی جانب سے تندور کی روٹیوں میں چھپائی گئی چرس کے دو پیکٹ برآمد ہوئے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے ٹھیکیدار کے تین مزدوروں عبدالوحید گولو، سہیل کورائی اور عباس مشوری کو تحویل میں لے کر انہیں حد کے تھانہ ولید پر منتقل کردیا جہاں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اگر جیل عملہ بھی ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔