وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کی سکھر میں ایمرجنسی لینڈنگ

134

سکھر(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کو سکھر ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد سے کراچی جا رہے تھے کہ موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور طیارے کو
سکھر ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق سکھر میں ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث مراد علی شاہ صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوا تو وزیراعلیٰ کراچی جائیں گے ورنہ رات سکھرمیں گزاریں گے۔