راولپنڈی: امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے اہم ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال بلخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیف ہوئی۔ ڈائریکٹر سی آئی اے نے افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
ڈائریکٹر سی آئی اے نے فوجیوں کے کامیاب انخلا کے آپریشن میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ولیم جے برنز نے کہا کہ غیر ملکیوں کے کامیاب انخلا میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ولیم جے برنز نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔