لاہور (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج بروز جمعرات ہو گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کو عدالت عظمیٰ کا بطور جج نامزد کرنے کے حوالے سے معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس طارق مسعود شرکت کریں گے۔